کراچی سے صرف وصولیاں، سہولتیں ندارد — بلال سلیم قادری

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ حکمران کراچی سے محصولات تو پوری طرح وصول کرتے ہیں، لیکن جب دینے کی باری آتی ہے تو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے۔

محرم الحرام میں لوڈشیڈنگ ختم، پانی چور مافیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان — ڈی سی وسطی طحہٰ سلیم

یہ بات انہوں نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں تاجروں نے شکایت کی کہ بجٹ میں ایک بار پھر ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے آئے ہیں، لیکن اس کے بدلے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جاتا۔

بلال سلیم قادری نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد آبادی والا شہر مسائلستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ کراچی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں پر ملک کی معیشت کا دارومدار ہے، مگر شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبے صرف اعلان تک محدود رہتے ہیں، مکمل کوئی نہیں ہوتا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کراچی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں سے ملک کے 75 فیصد اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، مگر بنیادی سہولیات جیسے پانی، بجلی، گیس اور سیوریج کا نظام تباہ حال ہے۔ ٹوٹی پھوٹی پانی کی لائنوں سے لاکھوں گیلن پانی روز ضائع ہوتا ہے، مگر غریب شہری کو پانی دستیاب نہیں۔

بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پانی کی فروخت پر پابندی لگا دے تو ہر شہری کے گھر تک پانی پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں غریب ہونا جرم قرار دیا اور کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے، جبکہ بلات مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران طبقہ بجٹ بناتے وقت عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھے اور کراچی جیسے اہم شہر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!