کراچی کے علاقے کورنگی ٹاؤن میں چیئرمین ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے قائم کردہ جدید فری آئی ٹی سینٹر کا ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
جی ڈی اے اور مسلم لیگ فنکشنل کا وفاق و سندھ بجٹ مسترد، سردار عبدالرحیم کی سخت تنقید
انتھونی نوید نے چیئرمین نعیم شیخ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں جدید سہولیات سے آراستہ فری آئی ٹی سینٹر کا قیام خوش آئند ہے۔ یہ مرکز نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کی دنیا میں داخلے کا نیا دروازہ کھولے گا اور انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف نوجوانوں کو ہنر مند بناتے ہیں بلکہ انہیں معاشی خودمختاری بھی فراہم کرتے ہیں۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ نے اس موقع پر کہا کہ اس سینٹر کا مقصد کورنگی کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تربیت فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ مرکز علاقے میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
تقریب میں صدر پی ایس 124 ڈاکٹر طاہر خان، ٹاؤن کونسلرز نازیہ ناز، امتیاز چیمہ، اقلیتی کونسلر نہیل اعجاز، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ڈائریکٹر آئی ٹی شجاعت حسین اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی شریک تھے۔
