تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
ویسٹ پولیس کی کارروائی، بینک میں جعل سازی کرکے رقم چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت محسن گُجر ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 110 گرام چرس برآمد کر کے پولیس نے تحویل میں لے لی۔
ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 200/2025 درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
محسن گُجر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی خاصہ طویل ہے، جو درج ذیل مقدمات پر مشتمل ہے:
-
مقدمہ الزام نمبر 228/2020، دفعہ 269/273 ت پ، تھانہ سعودآباد
-
مقدمہ الزام نمبر 258/2022، دفعہ 381-A، تھانہ سعودآباد
-
مقدمہ الزام نمبر 319/2022، دفعہ 9(i)-3(a) امتناع منشیات، تھانہ ماڈل کالونی
-
مقدمہ الزام نمبر 836/2022، دفعہ 381-A، تھانہ شاہ لطیف
پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔