ضلع ویسٹ کے تھانہ مومن آباد پولیس نے شہری سے بینک میں جعل سازی کے ذریعے رقم چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ واردات 11 جون 2025 کو ایک نجی بینک میں رضوان نامی شہری کے ساتھ پیش آئی تھی۔
قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان گرفتار
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 321/2025 بجرم دفعہ 420/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ مومن آباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سیکٹر 10 میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مصطفیٰ ولد وقار اور عباس ولد احمد کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
