تہران: اسرائیل کے ایران پر کیے گئے متعدد فضائی حملوں میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری کی شہادت کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈکوارٹرز سمیت کئی حساس تنصیبات اور اہم فوجی و جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان، طبی معائنے کا نیا فارم لازمی قرار
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حملے انتہائی منظم اور وسیع پیمانے پر کیے گئے، جن میں تہران، قم، تبریز، اصفہان، ارمیا، مراغہ اور اہواز جیسے بڑے شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سینئر سائنسدان بھی شہید ہو چکے ہیں، جس پر ایران کی قیادت اور مسلح افواج نے شدید ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔