تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملے کے بعد شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملے کی اسرائیل کو سخت سزا ضرور ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کے "فولادی ہاتھ” صہیونی ریاست سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی فوج کا اسرائیل و امریکا کو سخت وارننگ، بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تیاری مکمل
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت ظاہر کر دی ہے، اور اب اس نے اپنے لیے ایک "تلخ اور دردناک” انجام کا انتخاب کیا ہے۔ اسرائیل کو تکلیف دہ ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ترجمان ایرانی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے کا "تباہ کن اور بھرپور” جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج صبح اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا، جس میں اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سینئر ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے ہیں۔