کراچی: رضویہ سوسائٹی کے علاقے کابلی بازار میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ڈی پی او ناظم آباد کی نگرانی میں 3 ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک ہے۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، جس کے دوران ایک منشیات فروش خاتون سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سینٹرل میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
