اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، بحرین جانے والا مسافر آئس اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ایک مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

محرم الحرام: کمشنر کراچی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، تمام انتظامات مکمل قرار

تفصیلات کے مطابق، 12 جون 2025 کو بحرین روانہ ہونے والی پرواز پر سوار مسافر شعیب علی ولد علی بخش نے منشیات نہایت مہارت سے اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک قرار دے کر تفصیلی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں باریک بینی سے چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی۔

کارروائی کے بعد ملزم کو ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد آئس منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 06 12 at 7.50.08 PM

WhatsApp Image 2025 06 12 at 7.50.09 PM WhatsApp Image 2025 06 12 at 7.50.09 PM 1

One thought on “اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، بحرین جانے والا مسافر آئس اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!