اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) لیاقت آباد ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے گجر نالے کے قریب چھاپہ مار کر موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایئر انڈیا کا لندن جانے والا طیارہ احمد آباد میں حادثے کا شکار ہلاکتوں کا خدشہ
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام ذیشان، امان اللہ، اسد علی خان، اور عامر ہیں، جو نشے کے عادی اور پیشہ ور موٹر سائیکل چور ہیں۔
ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس میں تبدیل کر کے فروخت کر دیتے تھے۔
کارروائی کے دوران:
4 سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں
2 چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چیسز
برآمد کر لیے گئے۔ برآمد شدہ گاڑیاں کراچی کے مختلف تھانوں سے چوری شدہ ہیں۔
دیگر ساتھیوں کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ اے وی ایل سی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
