محرم الحرام 1447ھ: ضلع وسطی میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس، فول پروف پلان تیار

کراچی: محرم الحرام 1447 ہجری کے سلسلے میں ضلع وسطی میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 11 جون 2025 کو ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم اور ایس ایس پی زیشان صدیقی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف عزاداری تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی اور انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی۔

حکومت سندھ کا بڑا اقدام: آئندہ مالی سال میں مزید بسیں، ای وی ٹیکسی و اسکوٹرز کیلئے بجٹ مختص

اجلاس میں مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان، مرکزی تنظیم عزا، خیرالعمل ٹرسٹ، مجلس وحدت مسلمین، اور جعفریہ الائنس کے نمائندگان شریک ہوئے۔ تمام شرکاء نے سیکیورٹی، ٹریفک پلان، جلوسوں کے راستوں کی مرمت، اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس کے راستوں پر پیچ ورک اور مکمل مرمت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹریفک کے متبادل روٹس بھی ترتیب دے دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ایس ایس پی زیشان صدیقی نے بتایا کہ محرم کے دوران پولیس فورس، اسپیشل یونٹس، ایلیٹ کمانڈوز، لیڈی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام تنظیموں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ اجلاس پرامن اور محفوظ عزاداری کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔

WhatsApp Image 2025 06 11 at 5.35.20 PM WhatsApp Image 2025 06 11 at 5.35.20 PM 1

67 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام 1447ھ: ضلع وسطی میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس، فول پروف پلان تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!