امریکا کا اعتراف: پاکستان انسداد دہشتگردی کا غیرمعمولی اتحادی

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف مؤثر کردار کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف امریکا کا ایک غیرمعمولی اور اہم اتحادی ہے۔

بھارت کا جھوٹا بیانیہ بےنقاب، پاکستان میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے زیادہ فعال دہشتگرد تنظیم ہے، لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ پانچ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ان میں ایبے گیٹ دھماکے کا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہے۔

جنرل کوریلا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں داعش خراسان سرگرم ہے، لیکن پاکستان کی مؤثر انٹیلی جنس شراکت داری نے امریکا کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کے لیے پاکستان جیسے اہم اتحادی سے تعلقات خراب کرنا ممکن نہیں، کیونکہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششیں عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا کا اعتراف: پاکستان انسداد دہشتگردی کا غیرمعمولی اتحادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!