میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم پی اے علی احمد جان نے چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر، میونسپل کمشنر الہی بخش سیال کے ہمراہ مورڑو میر بحر ٹاؤن کے مختلف کلیکشن پوائنٹس اور کیمپوں کا دورہ کیا۔ میئر کراچی نے ٹاؤن چیئرمین علی اکبر کو آلائشیں بروقت اٹھانے اور صفائی کے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کا عید الاضحی کے تیسرے روز کلیکشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز کا جامع دورہ
ایم پی اے علی احمد جان نے بھی عیدالاضحی کے تینوں دن بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی پر ٹاؤن چیئرمین اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین علی اکبر نے بتایا کہ مؤثر بیک اپ پلان کی بدولت عید کے دوران آلائشیں بروقت اٹھانے میں کامیابی حاصل ہوئی اور مورڑو میر بحر ٹاؤن میں صاف ستھرا، صحت مند ماحول فراہم کیا گیا۔
شکایتی مراکز اور کیمپس مکمل طور پر فعال رہے جہاں شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ عید الاضحی کے بعد ٹاؤن کی حدود میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل بھی شروع کیا گیا۔
چیئرمین علی اکبر نے خود بھی متعدد دورے کر کے صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری حل کی ہدایات دیں۔ انہوں نے تمام منتخب بلدیاتی نمائندگان، افسران اور عملے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی صفائی ایک بڑا چیلنج تھا، جس کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر مکمل انحصار ممکن نہیں تھا، اس لیے بیک اپ پلان بنایا گیا جو کامیاب رہا۔ انہوں نے میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر سینٹیشن، وارڈ ممبران اور دیگر عملے کی محنت کو بھی سراہا۔
