چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے عید الاضحی کے تیسرے روز ناظم آباد کے تمام کلیکشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد شائستہ جبین، ڈپٹی کمشنر سنٹرل وسیم تاج اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر عید کی نماز اور خصوصی دعائیہ تقریب
انہوں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے کی مکمل یقین دہانی کرائی تاکہ جراثیم سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ نے عید کے تین دنوں میں لاکھوں کی تعداد میں آلائشیں اٹھانے کا کامیاب عمل جاری رکھا۔
چیئرمین سید محمد مظفر نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی کی ذمہ داری کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ ناظم آباد کی عوام اس ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ انہوں نے ناظم آباد کے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور بلدیاتی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ قربانی کی آلائشوں کی صفائی کو بروقت مکمل کریں اور صفائی کے کام کی سخت نگرانی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل مستقل جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔

