وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ عید ملن قربانی کے جذبے پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید ملن کی تقریب میں ترکی، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکہ، روس سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی۔
نیو ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور معزز سفارت کاروں نے عید کی مبارکباد پیش کی اور آپس میں خوشیوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب کے ذائقوں سے کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، اس عید ملن کے دوران جانوروں کی قربانی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ سفارت کاروں نے کراچی میں عید کے موقع پر عوام کے قربانی کے جذبے کو سراہا اور اسے انسانی ہمدردی و یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ عید ملن قربانی کے جذبے پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!