جامعہ کراچی میں واٹر بورڈ کی 36 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹنے اور 84 انچ قطر کی لائن میں سوراخ ہونے کے باعث یونیورسٹی کے قبرستان کا راستہ مکمل طور پر زیرآب آ گیا ہے۔ جامعہ کے حکام کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے، تاہم واٹر بورڈ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
سعیدآباد میں پولیس اہلکاروں پر تشدد 6 ملزمان گرفتار، دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ 36 انچ کی پائپ لائن کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ 84 انچ کی پائپ لائن میں حالیہ لیکج سے قبرستان میں موجود قبروں کے زیرِ آب آنے کا شدید خدشہ ہے۔ اگر بروقت مرمت نہ کی گئی تو جامعہ میں موجود قبریں مکمل طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی 84 انچ قطر کی لائن پھٹنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا، جس کا ازالہ اب تک نہیں ہو سکا۔ جامعہ کراچی کے حکام نے واٹر بورڈ سے فوری کارروائی اور ذمہ داروں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
