ضلع کیماڑی کے تھانہ سعیدآباد کی حدود سیکٹر 8-اے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر پہنچنے والی مددگار 15 پولیس ٹیم پر شہریوں نے حملہ کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں شراب کے نشے میں دھت افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد 4 گرفتار
پولیس کے مطابق دوپہر تین بجے کے قریب جھگڑے کی اطلاع پر مددگار 15 اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں کچھ افراد نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حکمت عملی کے تحت پولیس پر حملہ کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار افراد میں چچا، بھتیجا اور دیگر چار ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کے نام درج ذیل ہیں:
عبداللہ ولد محمد وزیر
احمد عبداللہ ولد ہارون
سہیل ولد رفیق
محمد اظہر ولد سعید ولی
محمد ریحان ولد علی
محمد ولد فدا
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
