عید پر سمندر میں نہانے پر پابندی؛ کمشنر کراچی کا 6 سے 13 جون تک پابندی کا اعلان

کمشنر کراچی نے شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر 6 جون سے 13 جون تک کے لیے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے 75 کروڑ روپے مختص، اسٹیل ملز کی زمین پر اقتصادی زون کا منصوبہ

کمشنر کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں 7 جون سے ہوا کے دباؤ میں اضافے اور 8 جون سے ملک بھر میں اس کے اثرات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، جبکہ عید کے دوسرے دن ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جو سمندر میں نہانے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

پابندی کے باعث کراچی کے شہریوں میں مایوسی دیکھی گئی ہے، کیونکہ 7 سے 9 جون تک عید کے ایام کے دوران شہری تفریح کے لیے بڑی تعداد میں ساحل کا رخ کرتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ساحلی مقامات پر احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

One thought on “عید پر سمندر میں نہانے پر پابندی؛ کمشنر کراچی کا 6 سے 13 جون تک پابندی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!