قومی اقتصادی سروے: حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، شرح نمو 2.7 فیصد رہی

رواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات منظرعام پر آ گئے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مقرر کردہ کئی اہم معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی۔ مکمل سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق:

عید پر سمندر میں نہانے پر پابندی؛ کمشنر کراچی کا 6 سے 13 جون تک پابندی کا اعلان

معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد تھا، جبکہ حاصل شدہ شرح 2.7 فیصد رہی۔

مہنگائی کی شرح 12 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 5 فیصد رہی، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

فی کس آمدنی کا ہدف 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے مقرر تھا، جبکہ حاصل شدہ آمدن 5 لاکھ 9 ہزار 174 روپے رہی، یعنی ہدف سے 34 ہزار 794 روپے کم۔

بالواسطہ ٹیکس آمدن 7799 ارب روپے ہدف سے بڑھ کر 8393 ارب روپے تک پہنچی۔

زرعی شعبے کی کارکردگی:

ہدف: 2 فیصد، کارکردگی: 0.6 فیصد

اہم فصلوں کی پیداوار: ہدف منفی 4.5 فیصد، حاصل شدہ منفی 13.5 فیصد

پیداوار میں کمی: کاٹن 30.7%, مکئی 15.4%, گنا 3.9%, چاول 1.4%, گندم 8.9%

چھوٹی فصلیں: ہدف 4.3%, کارکردگی 4.8%

سبزیاں، پھل، آئل سیڈز، مصالحہ جات اور چارہ جات میں بہتری

صنعتی شعبہ:

مجموعی ہدف: 4.4%, کارکردگی: 4.8%

بڑی صنعتیں: ہدف 3.5%, حاصل شدہ منفی 1.5%

چھوٹی صنعتیں: ہدف 8.2%, کارکردگی 8.8%

دیگر شعبے:

سروسز سیکٹر: ہدف 4.1%, کارکردگی 2.9%

تعمیرات: ہدف 5.5%, کارکردگی 6.6%

بجلی، گیس، پانی: ہدف 2.5%, کارکردگی 28.9%

صحت: ہدف 3.2%, کارکردگی 3.7%

تعلیم: ہدف 3.5%, کارکردگی 4.4%

مالی اشاریے:

نجی شعبے کو قرضے 294 ارب سے بڑھ کر 870 ارب روپے ہو گئے

مجموعی ریونیو میں 36.7 فیصد اضافہ، جو 13 ہزار 367 ارب روپے رہا

ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو گئی

61 / 100 SEO Score

One thought on “قومی اقتصادی سروے: حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، شرح نمو 2.7 فیصد رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!