کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاؤن سیکٹر 6/B کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش رحمت خان ولد تاج محمد کو گرفتار کرلیا۔
ایپکا میٹرک بورڈ کے وفد کی چیئرمین غلام حسین سوہو سے ملاقات، عید سے قبل ادائیگیوں پر اظہار تشکر
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 کلو 100 گرام چرس اور منشیات فروشی سے حاصل شدہ 7900 روپے برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع کورنگی محمد طارق نواز کی ہدایت پر علاقے میں مزید کریک ڈاؤنز کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔