ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، سینکڑوں مضر صحت پڑیاں برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مضر صحت گٹکا و ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں ملزم احمد ولد ندیم کو گرفتار کر لیا۔

کیماڑی میں اسٹریٹ کرمنل گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

تھانہ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 تیار شدہ گٹکا ماوا کی پڑیاں اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ اشیاء انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، سینکڑوں مضر صحت پڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!