اسلام آباد: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی طور پر 5 کارروائیوں کے دوران 62.287 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس سے بھرے 61 کیپسول برآمد کیے گئے، جن کا مجموعی وزن 337 گرام تھا۔ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں امریکہ سے آئے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
اسی ایئرپورٹ کے کارگو آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام ایم ڈی ایم اے پاؤڈر برآمد ہوا۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے ایک خاتون سمیت دو افراد سے 9.6 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی۔
اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 43.2 کلوگرام چرس اور 6.6 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی، اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

