کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ یہ کارروائیاں پرانا گولیمار، داؤد گوٹھ (بلدیہ ٹاؤن)، موسیٰ کالونی (گلبرگ ٹاؤن) اور خلافت چوک (ناظم آباد) میں انجام دی گئیں۔
دیامر میں پولیو کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت نوٹس
آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس، حشیش، گٹکا/ماوا، چھالیہ، ایک 30 بور پستول بمعہ گولیاں، دو کاریں، چھ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان میں محمد حسیب عرف مٹھو، بلال عرف بلو، سمیر، عطاءالرحمن، محمود، سمیر بنگالی، شاہ زیب نیازی، محمد ارسلان اور عامر شامل ہیں۔ تمام برآمد شدہ منشیات، اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں یا جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے افراد کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔
