سعودی حکام نے عازمین حج کو شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے چھتری کے استعمال کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھتری استعمال کرنے سے درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آ سکتی ہے، جو ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک حالات سے بچنے میں مددگار ہے۔
یوکرین حملے کا سخت جواب دیں گے، پیوٹن کا ٹرمپ کو پیغام
سعودی وزارتِ صحت نے حج کے دوران عازمین کی حفاظت اور عبادات کی محفوظ ادائیگی یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہمات اور فیلڈ سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ عازمین براہ راست دھوپ سے بچیں، زیادہ وقت باہر نہ گزاریں اور پانی کا استعمال بڑھائیں۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی 20 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
