ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سنگین، ہر شہری کردار ادا کرے: صدر مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی ردوبدل، ارکان پارلیمان کے لیے 70 ارب، دیگر شعبے متاثر

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جاری پیغام میں صدر نے کہا کہ ماحولیاتی بحران ہر سال پاکستان میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدید لہروں کی صورت میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود ہمیں سب سے زیادہ نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں، جو ماحولیاتی انصاف کے عالمی تقاضوں کو اجاگر کرتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں پاکستان کے معاشی ترقیاتی منصوبے "اُڑان پاکستان” سے جڑی ہوئی ہیں اور اس میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی، درخت لگانے، ری سائیکلنگ کے فروغ اور ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ میں حصہ لیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے اور فرد کو ایک سرسبز، صاف اور پائیدار پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سنگین، ہر شہری کردار ادا کرے: صدر مملکت آصف علی زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!