امریکا نے ایران، افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا سفری پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایران، افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل یا جزوی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں حجاج میدان عرفات میں عبادات میں مصروف

جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شامل ہیں: افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق بعض ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کی گئی ہے، جب کہ بعض پر محدود نوعیت کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی سمیت امریکی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس سے سینکڑوں طلبا متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

One thought on “امریکا نے ایران، افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!