ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں اسٹریٹ کرمنل سمیت 5 ملزمان گرفتار 10 کلو گٹکاماوا برآمد

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور گٹکا/ماوا کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سندھ بھر میں منشیات مافیاز کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیزوزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں 1 اسٹریٹ کرمنل اور 4 گٹکا/ماوا سپلائرز شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور 10 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کر لیا گیا ہے۔

کارروائیاں تھانہ بغدادی، کلاکوٹ، عیدگاہ اور نبی بخش کی حدود میں کی گئیں، جبکہ ملزمان کی شناخت محمد حیدر، محمد مزمل، محمد شاہد، محمد سمی اور گلریز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں اسٹریٹ کرمنل سمیت 5 ملزمان گرفتار 10 کلو گٹکاماوا برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!