زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروش گرفتار

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
منگھوپیر میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کے اغواء کی کوشش پولیس پارٹی پر حملہ 3 اہلکار زخمی

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد تحشین ولد محمد جاوید کو دوران کارروائی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 50 پیکٹس گٹکا ماوا برآمد کیے گئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 730/2025 بجرم دفعہ 8(i) سندھ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گٹکا ماوا جیسے مضر صحت مواد کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!