ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں 17 ملزمان گرفتار مغویہ بچی بازیاب

ایسٹ زون پولیس انویسٹیگیشن-1 کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان میں مفرور، اشتہاری اور مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان شامل ہیں۔
کراچی: رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں:

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم محمد شاہد ولد اللہ جوایا کو گرفتار کیا۔

تھانہ سولجر بازار نے ملزم حماد حمید ولد عبدالحمید کو دھر لیا۔

گلشن اقبال پولیس نے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم اعجاز احمد ولد نظیر احمد کو گرفتار کیا۔

فیروز آباد پولیس نے محمد عدنان ولد محمد سلیم کو حراست میں لیا۔

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں:

عمران ولی، محمد موسی، عامر، حمزہ، علی اسلم، سلمان طارق، رحمت اللہ، کامران مسیح، الطاف حسین، ذوالفقار، محمد ولید اعجاز اور طارق ملک کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مغویہ بچی کی بازیابی:
گلستان جوہر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کنزا زہرا دختر عاشق حسین کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایسٹ زون پولیس کی یہ کارکردگی شہر میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی اہم مثال ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں 17 ملزمان گرفتار مغویہ بچی بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!