وزیراعظم شہباز شریف کا قبائلی جرگے سے خطاب: پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی تقدیر کو بدلنے کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی سندھہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، گلشن حدید میں شادی ہال سیل

پشاور میں امن و امان کے حوالے سے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو جو سبق دیا گیا ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نہتے شہریوں پر حملہ کر کے ظلم کیا، جس کا بھرپور اور موثر جواب دیا گیا۔ اگر بھارت نے آئندہ کوئی حماقت کی، تو اس بار اسے انتہائی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنی شکست کے زخم چاٹ رہی ہے، اور پاکستان کو مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے، مگر ہم اس کا جرات مندانہ مقابلہ کریں گے۔

معاشی حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے بڑے اور اہم فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ پانی کے ذخائر بڑھانے کے لیے چاروں صوبوں کو دعوت دی جائے گی تاکہ قومی اتفاق رائے سے اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی تجویز پر این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لیے اگست میں پہلا اجلاس بلایا جائے گا، اور خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے اور خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنے کا عزم کیا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا قبائلی جرگے سے خطاب: پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!