کراچی: ڈی جی سندھہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (S.B.C.A) نے کراچی میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر گلشن حدید فیز ون، اللہ والی چورنگی کے قریب قائم ستارہ شادی ہال کو غیر قانونی تعمیرات کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس بی سی اے نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے متعلقہ ادارہ بھرپور ایکشن لے رہا ہے اور مستقبل میں بھی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ شہر میں قانون کی حکمرانی قائم رہ سکے۔

