نیو کراچی ٹاؤن میں عیدالاضحی انتظامات پر اجلاس، آلائشوں کی بروقت صفائی اور شکایتی مراکز کے قیام کا فیصلہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر بلدیاتی و صفائی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد مشتاق خان، انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر، ڈائریکٹر باغات عظمت علی شاہ، اور مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز و دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی۔

عیدالاضحی قریب، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں خریداروں کا رش، 2.5 لاکھ سے زائد جانوروں کی آمد

چیئرمین محمد یوسف نے تمام محکمہ جات سے عید سے متعلقہ انتظامات پر رپورٹس طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آلائشوں کے بروقت اٹھانے کے لیے افسران اور عملہ عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کے انتظامات کیے جائیں، جبکہ راستے ہموار کیے جائیں تاکہ شہریوں کو نماز عید کے لیے جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ یونین کمیٹی سطح پر افسران چیئرمینز و اراکین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور باہمی مشاورت سے مسائل حل کریں۔

عید کے دوران مختلف علاقوں میں کلیکشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں سے صفائی کی نگرانی اور آلائشوں کو تلف کرنے کے عمل کو مانیٹر کیا جائے گا۔ آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا تاکہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن میں عیدالاضحی انتظامات پر اجلاس، آلائشوں کی بروقت صفائی اور شکایتی مراکز کے قیام کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!