ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جامع اجلاس، فول پروف سیکیورٹی، تجاوزات کے خاتمے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی زیر صدارت محرم الحرام اور ایامِ عزا کے دوران سیکیورٹی و بلدیاتی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور جعفریہ الائنس کے وفد نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت تاجروں کے مسائل پر اہم اجلاس، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی اور انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر خراج تحسین

جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سید شبر رضا کی قیادت میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی اور انتظامیہ کو لوڈشیڈنگ، اسٹریٹ لائٹس کی خرابی، سیوریج کے مسائل اور تجاوزات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی مؤثر کارکردگی اور فوری اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز کے میجر وجاہت نیازی، پولیس، کے الیکٹرک، ریسکیو، فائر بریگیڈ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے راستوں سے ہر قسم کی تجاوزات، ٹھیلوں اور فٹ پاتھ پر قائم ہوٹلوں کا فوری خاتمہ کیا جائے، اور اسسٹنٹ کمشنرز امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کا خود دورہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا مسئلے سے پہلے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک پیس کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہوگی۔

کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، جبکہ ہدایت کی گئی کہ جلوس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

WhatsApp Image 2025 06 03 at 5.32.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 03 at 5.32.34 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 03 at 5.32.34 PM 3 WhatsApp Image 2025 06 03 at 5.32.35 PM WhatsApp Image 2025 06 03 at 5.32.35 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جامع اجلاس، فول پروف سیکیورٹی، تجاوزات کے خاتمے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!