کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں پر کمشنر کا ردعمل: شہری احتیاط برتیں، خوفزدہ نہ ہوں

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے حالیہ زلزلے کے جھٹکوں پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے چیف میٹا لوجسٹ امیر حیدر لغاری سے رابطہ کر کے زلزلے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ ماہر موسمیات کے مطابق یہ جھٹکے معمول کے نوعیت کے تھے اور ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔

ڈیفنس فیز 6 میں شہری پر تشدد پولیس کی فوری کارروائی مرکزی ملزم گرفتار

چیف میٹا لوجسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 7 دنوں تک زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں، تاہم کسی بڑے زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں۔ کمشنر کراچی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں پر کمشنر کا ردعمل: شہری احتیاط برتیں، خوفزدہ نہ ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!