جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن میں تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے بلوچ پاڑا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان ولد محمد رمضان اور عبدالمقید ولد طفیل شامل ہیں۔
شہید پولیس اہلکار شہریار علی کی نماز جنازہ ادا قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے آئی جی سندھ

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 کلو سے زائد تیار شدہ مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروخت سے حاصل کی گئی نقد رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کے تدارک اور ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!