کوئٹہ – فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں قیام امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاک بحریہ کی غیر روایتی خطرات کے خلاف مشقیں، بندرگاہوں کے دفاع کو مزید مؤثر بنانے پر زور
یہ بات انہوں نے بلوچستان میں منعقدہ گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں قبائلی عمائدین اور سینیئر شخصیات نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس کی پراکسی جنگ اب کھلی جارحیت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندرونی یا بیرونی، کوئی بھی دشمن ہو، ریاستی ادارے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ "پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، اور پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دے گی"، فیلڈ مارشل نے زور دیتے ہوئے کہا۔
جرگے میں موجود قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر سطح پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

