بی ایل اے دہشتگردوں کی آپسی آڈیو لیک، دہلی کے اشاروں پر لاشیں گرانے اور بھتہ خوری کا انکشاف

بھارت نواز دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے دو کارندوں واحد اور شعیب کی آپس میں ہونے والی آڈیو کال لیک ہو گئی ہے، جس میں دونوں دہشتگرد مقامی تاجروں اور بلوچ عوام سے بھتہ وصولی کے منصوبوں پر بات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت قومی سلامتی اجلاس، غیر قانونی عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لیک آڈیو میں دہشتگرد واحد اپنے ساتھی شعیب کو ہدایت دیتا ہے کہ اگر کوئی تاجر بھتہ نہ دے تو اسے قتل کر دو۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ واحد نے شعیب کو کہا کہ دہلی والے تبھی پیسہ دیتے ہیں جب انہیں بم دھماکوں اور لاشوں کی ویڈیوز دی جائیں، اس لیے لاشیں گراؤ۔

یہ گفتگو ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ بی ایل اے بھارت کی پراکسی تنظیم ہے، جو بیرونی فنڈنگ اور مقامی افراد سے بھتہ خوری کے ذریعے دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔ اس تنظیم کے بیشتر مرکزی رہنما بیرونِ ملک پُرآسائش زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام کو بدامنی اور خوف میں مبتلا رکھا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بی ایل اے دہشتگردوں کی آپسی آڈیو لیک، دہلی کے اشاروں پر لاشیں گرانے اور بھتہ خوری کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!