اے این ایف اکیڈمی اسلام آباد میں نویں بیسک کورس کی باوقار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز نے اپنی بنیادی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔
کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سڑکوں پر، نیشنل ہائی وے پر دھرنا
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، آئی جی آصف سیف اللہ پراچہ تھے۔ انہوں نے افسران کی تربیت، محنت اور قومی جذبے کو سراہا اور منشیات اور دہشت گردی کے باہمی تعلق پر اظہارِ تشویش کیا۔ کمانڈنٹ بریگیڈیئر غازی کمال کیانی نے تربیتی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
افسران سے حلف پر قائم رہنے اور وطن سے وفاداری کی تلقین کی گئی۔ انسپکٹر محمد سہیل اشرف کو بہترین کارکردگی پر ڈی جی کین سے نوازا گیا جبکہ انسپکٹر حبیب اللہ خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کمانڈنٹ میڈل حاصل کیا۔
تقریب میں اے این ایف کی قیادت نے منشیات سے پاک پاکستان کے عزم کو دہرایا اور اس جہاد کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

