رافال طیارے کی تباہی پر فرانس کا ردعمل: اگر تصدیق ہوئی تو یہ پہلا واقعہ ہوگا — فرانسیسی فوجی ترجمان

پیرس: پاک بھارت حالیہ فضائی جھڑپ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافال طیارے کی تباہی پر فرانس نے باضابطہ ردعمل دے دیا ہے۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ "رافال کی تباہی سے متعلق رپورٹس ابھی غیر یقینی اور تصدیق طلب ہیں”۔

بھارت نے بالآخر طیاروں کے نقصان کا اعتراف کرلیا، لیکن ایٹمی جنگ کے امکان کو مسترد کیا

صحافی کے سوال پر ترجمان نے تسلیم کیا کہ فرانس بھارت سے براہِ راست معلومات کے لیے رابطے میں ہے، اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ ان کے مطابق:

"اگر یہ رپورٹس درست نکلتی ہیں، تو یہ رافال کی دو دہائیوں پر محیط آپریشنل تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب یہ طیارہ دشمن کے ہاتھوں مار گرایا گیا ہو۔”

فرانسیسی ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رافال کی کارکردگی ہمیشہ بہترین سمجھی گئی ہے اور اس جنگ کے تمام تر تجربات سے سیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ رپورٹس کے مطابق حالیہ فضائی لڑائی میں سینکڑوں طیارے ملوث تھے، جو کہ اس خطے میں کئی دہائیوں کے بعد ہونے والا سب سے بڑا فضائی تصادم ہے۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے متعدد جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے، جن میں رافال بھی شامل بتایا گیا ہے۔ بھارت نے اس واقعے کی جزوی تصدیق کی ہے، لیکن تباہ شدہ طیاروں کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “رافال طیارے کی تباہی پر فرانس کا ردعمل: اگر تصدیق ہوئی تو یہ پہلا واقعہ ہوگا — فرانسیسی فوجی ترجمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!