انسداد پولیو مہم کمشنر کراچی کا منگھو پیر پہاڑ گنج اور دیگر علاقوں کا دورہ انکاری والدین سے قانونی کارروائی کی ہدایت

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منگھو پیر، پہاڑ گنج، پختون آباد، سلطان آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذو الفقار میمن، اے ڈی سی سینٹرل عاصم عباسی، ٹاؤن چیئرمین علی نواز بروہی، ڈی ایچ او ویسٹ ڈاکٹر کیلاش، یوسی چیئرمین دل محمد، کے ٹی ایف کوآرڈینیٹر سعود یعقوب کھوسو، مفتی طارق اور مختلف اداروں کے افسران موجود تھے۔
نیو کراچی ٹرپل اے ہوزری 15 لاکھ ڈکیتی کا ڈراپ سین پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کمشنر کراچی نے منگھو پیر میں آر ایچ سی کا دورہ کر کے انسداد پولیو اقدامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ڈی سی ویسٹ نے آگاہ کیا کہ ضلع بھر میں 1,533 ٹیمیں اور تقریباً 3,000 پولیو ورکرز سرگرم عمل ہیں، جبکہ انکاری والدین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ہدایت دی کہ انکاری خاندانوں سے نرمی سے بات کی جائے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ٹاؤن چیئرمین علی نواز بروہی اور یوسی چیئرمین دل محمد کی کاوشوں کو سراہا اور مہم کے اچھے نتائج کی امید ظاہر کی۔

دوسری جانب، قربانی کی آلائشوں سے متعلق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، اے سی رابعہ سید احمد، ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ اور تمام ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عید الاضحیٰ کے پانچوں دنوں میں صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے ہدایت دی کہ تمام ادارے باہمی رابطے میں رہیں اور عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد پولیو مہم کمشنر کراچی کا منگھو پیر پہاڑ گنج اور دیگر علاقوں کا دورہ انکاری والدین سے قانونی کارروائی کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!