کراچی کیلئے پانی کی خوشخبری کے فور منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل واپڈا کا دعویٰ

پانی کے بحران سے نبرد آزما کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے، واپڈا نے کے فور منصوبے میں اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے منصوبے کے دورے کے موقع پر کہی۔
مستقبل کی جنگ کشمیر تک محدود نہیں رہے گی جوہری خطرہ موجود رہا جنرل ساحر شمشاد کا انٹرویو

انہوں نے وضاحت کی کہ گھروں تک پانی کی ترسیل، پمپنگ اسٹیشنز کی تعمیر اور بجلی گھروں کی تنصیب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ کام وقت پر مکمل نہ ہوئے تو شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق، کے فور منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا، جب کہ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد یہ مقدار بڑھ کر 560 ملین گیلن یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

One thought on “کراچی کیلئے پانی کی خوشخبری کے فور منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل واپڈا کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!