خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق وزیر ریلوے نے 3 افسران معطل کر دیے

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل کا ایک حصہ گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ریلوے ملازم اکرم جاں بحق جبکہ ایک مسافر خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا، تاہم خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل صدر کی منظوری سے قانون بن گیا مذہبی حلقوں کی مخالفت برقرار

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور پل کی مرمت کا کام آج ہی سے شروع کیا جا رہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب تین افسران کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کیے جانے والوں میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برج ملتان محمد عادل شامل ہیں۔

وزیر ریلوے نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو جلد واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق وزیر ریلوے نے 3 افسران معطل کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!