انٹر میامی نے بدھ کے روز میجر لیگ سوکر کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مونٹریال کو 2-4 سے شکست دے دی، جس میں لیونل میسی اور لوئس سواریز نے دو دو گول کر کے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق وزیر ریلوے نے 3 افسران معطل کر دیے
ارجنٹائن کے اسٹار میسی نے 27ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 68ویں منٹ میں سواریز کے پہلے گول میں مدد فراہم کی۔ اس کے چند ہی منٹ بعد، 71ویں منٹ میں سواریز نے دوسرا گول کر کے برتری کو مستحکم کیا۔ مونٹریال کی جانب سے 74ویں منٹ میں ڈینٹ سیلی نے گول کر کے خسارے کو کم کیا۔
میسی نے 87ویں منٹ میں ایک اور شاندار گول کیا، جب کہ وکٹر لوٹوری نے اسٹاپیج ٹائم میں مونٹریال کی جانب سے دوسرا گول کیا۔
اس جیت کے ساتھ، انٹر میامی مشرقی کانفرنس میں 15 میچوں کے بعد سات فتوحات اور پانچ ڈرا کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب، مونٹریال صرف ایک فتح اور پانچ ڈرا کے ساتھ بدترین کارکردگی کے حامل کلبوں میں شامل ہو گیا ہے۔
سواریز نے فتح کے بعد کہا: "ہمیں پچھلے ناقص نتائج کی ذمہ داری لینا پڑی۔ یہ فتح ہمارے اعتماد کی بحالی کا پہلا قدم ہے۔ ہمیں ایسے میچز میں فتح حاصل کر کے اعتماد مضبوط کرنا ہوگا۔”
کوچ جیویر ماسچرانو نے فتح پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن گونزالو لوجان، جورڈی البا اور ٹامس ایولیس کی انجری پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں منفی تسلسل کو روکنے کی ضرورت تھی۔ میں خوش ہوں، مگر کھلاڑیوں کی انجری فکر کا باعث ہے۔”
ادھر، لیگ لیڈر فلاڈیلفیا یونین نے ٹورنٹو کو 2-1 سے شکست دی۔ ناروے کے اولا برائن ہلڈسن، ناتھن ہیریل اور کائی ویگنر نے یونین کے لیے فیصلہ کن گول کیے، جس سے وہ 33 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گئے۔
دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیمیں مکمل تین پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ سنسناٹی نے ڈیلاس سے 3-3 اور نیش ول نے کولمبس سے 2-2 سے ڈرا کھیلا۔