چیئرمین آفاق احمد نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی دہشتگردی سے زیادہ تکلیف دہ پہلو مسلم امہ کی مجرمانہ خاموشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد ہر مسلمان کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارت نواز 5 دہشت گرد جہنم واصل
آفاق احمد نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ کامیابیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے، پنجابی، پختون، سندھی، بلوچی اور مہاجر نے فوج کی پشت پر کھڑے ہوکر دشمن کو پیغام دیا ہے کہ ہم وطن کے دفاع پر ایک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جشن فتح میں غزہ کے مظلوموں کی آہیں دب نہ جائیں۔ پاکستان اسلامی دنیا میں ایک قائدانہ مقام رکھتا ہے، اور افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں، جبکہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ہماری عالمی ذمہ داری ہے