بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارت نواز 5 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارت حمایت یافتہ پانچ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع لورالائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ چار دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد 25 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو راراشام کے قریب این-70 پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے طویل عرصے سے سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایک اور کارروائی ضلع کیچ میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کی مدد سے ہر دہشت گرد و اُس کے سہولت کار کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارت نواز 5 دہشت گرد جہنم واصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!