کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کراچی کے دو مختلف علاقوں سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کالج بلیو کی شاندار فتوحات تین میچوں کے فیصلے
پہلی کارروائی 28 مئی 2025 کو صبح 8:33 بجے اسکیم 33 کے علاقے سعدی گارڈن میں عمل میں آئی، جہاں چار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے ٹویوٹا کرولا (رجسٹریشن نمبر BUT-715) چھین لی تھی۔ ڈی آئی او گڈاپ ڈویژن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسی روز مذکورہ گاڑی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔
دوسری کارروائی نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں کی گئی، جہاں 22 مئی 2025 کو ایک سوزوکی آلٹو (رجسٹریشن نمبر AQL-531) چوری ہوئی تھی۔ ڈی آئی او نیو کراچی ڈویژن نے 28 مئی کو چوری شدہ گاڑی کو برآمد کر لیا اور مالک کے سپرد کر دیا۔
دونوں گاڑیوں کی بازیابی پر متاثرہ مالکان نے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت ایکشن پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔