شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کالج بلیو کی شاندار فتوحات تین میچوں کے فیصلے

فردوس اتحاد کے زیر اہتمام اور کے بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ، آرام باغ پر جاری شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تین دلچسپ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ٹورنامنٹ ٹریفک پولیس کی زیر سرپرستی جاری ہے۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس میں فائرنگ کے بعد دو بدو گرفتار مغوی بازیاب

پہلے میچ میں بحریہ کالج کارساز بلیو نے بلاسٹر بالر کلب کو 10-2 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رحیمہ نے 4، دعا اور کنزہ علی نے 2-2 پوائنٹس اسکور کیے، جبکہ رنر ٹیم کی طرف سے فاطمہ نے 2 پوائنٹس بنائے۔

دوسرے میچ میں بلاسٹر بالر کلب نے بحریہ کالج یلو کو 7-2 سے ہرایا۔ جیتنے والی ٹیم کی جانب سے عمیمہ نے 4 اور فاطمہ نے 3 پوائنٹس اسکور کیے، جبکہ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے عروش نے 2 پوائنٹس اسکور کیے۔

تیسرے میچ میں بحریہ کالج بلیو نے بحریہ کالج یلو کو یکطرفہ مقابلے میں 20-6 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ماہ جبین نے 10، رحیمہ نے 6، اور کترہ علی نے 4 پوائنٹس اسکور کیے، جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیا، فاطمہ عمران اور ماحین نے 2-2 پوائنٹس حاصل کیے۔

ان میچوں میں عامر شریف، زاہد ملک، محمد اشرف، زعیمہ خاتون، نصرت افضل، اور محمد عثمان نے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفری کے فرائض انجام دیے۔

میچز کے آغاز پر پولیس اسپورٹس بورڈ کے ڈی ایس پی سعید آرائیں نے کھلاڑیوں اور منتظمین سے تعارف حاصل کیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان، طارق حسین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کالج بلیو کی شاندار فتوحات تین میچوں کے فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!