پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کی آبی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

لاچین (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، اور بھارت کبھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر پائے گا۔

یوم تکبیر ہماری خودداری، دفاعی خودانحصاری اور قومی اتحاد کا دن ہے، شاداب رضا نقشبندی

لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے آزادی حاصل کر کے اپنی قوم پرستی، قربانی اور ہمت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور دینی تعلقات ہیں، اور یہ سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اظہار ہے کہ تینوں ممالک باہمی دوستی اور تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے ترک صدر کی جانب سے پی کے کے (PKK) کے مسئلے کو جس حکمت و بصیرت سے حل کیا، اسے قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور پاکستان کو بغیر شواہد مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے اسے مسترد کر کے جارحانہ رویہ اپنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کا پاکستان کی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی جرأت سے جواب دیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!