کراچی میں بڑی عید کی تیاریوں میں تیزی، نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی شہریوں کی توجہ کا مرکز

کراچی (رپورٹ: اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ میں صرف 8 دن باقی رہ گئے ہیں، اور اسی مناسبت سے نادرن بائی پاس پر قائم "مویشی دوست منڈی 2025” میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ چھٹی کے دنوں میں شہری بڑی تعداد میں منڈی کا رخ کر رہے ہیں، جہاں خریداری کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا، مودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، سنی تحریک

جیسے جیسے شام کا وقت قریب آتا ہے، کراچی والوں کی پہلی ترجیح نادرن بائی پاس کی جانب بن جاتی ہے، اور منچلے اپنی گاڑیوں کے قافلے لے کر منڈی کا رُخ کرتے ہیں۔ بیوپاری اور خریداروں کے درمیان بھاؤ تاؤ اور سودے بازی اپنے عروج پر ہے۔

منڈی کے سفائر، گولڈ، جنرل اور پہاڑی بلاکس میں جانوروں کی خرید و فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر پہاڑی اور کے پی کے بلاکس میں مناسب قیمت پر جانور دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

"مویشی دوست منڈی” میں خریداروں کی سہولت کے لیے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفر کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جس سے ادائیگی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ گائے، بیل، بچھڑے، بچھیا، اونٹ، بکرے اور دنبے سبھی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کے مطابق، شہریوں کی جانب سے جانور پسند کرتے ہی فوری ٹوکن حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ جانور ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کا پرامن اور منظم ماحول شہریوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کے باعث وہ اطمینان سے قربانی کے جانور خرید کر گھر لے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!