ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا پولیو کیمپوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تیسرے روز ضلع سینٹرل کے مختلف پولیو کیمپوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو ہدایات جاری کیں اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو بیرونِ ملک کارروائیوں پر سخت وارننگ

گودھرا یونین کونسل 10 میں ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ڈی پی او نیو کراچی اور ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف مہم میں عملی شرکت کی بلکہ والدین کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ قومی فریضے کے طور پر پولیو مہم میں مکمل تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائی جا سکے۔

انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور مہم کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس ہر ممکن اقدام کرے گی تاکہ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو اور کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا پولیو کیمپوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!