کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور صدر پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر ایک روحانی اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی، معروف معالج ڈاکٹر قیصر، شہزاد مجید، تیمور سیال، اسد حنیف، وسیم قریشی، فیصل معیز، توقیر احمد، حسن وارثی، ثوبیہ عامر، غوث میمن اور سرفراز سمیت مختلف معززین شریک ہوئے۔ شرکاء نے ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی نیک سیرت، فلاحی خدمات اور اعلیٰ اخلاق کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے مغفرت و بلند درجات کی دعا کی۔
تقریب کا ماحول عقیدت و احترام سے لبریز رہا اور مختلف حلقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی شرکت نے اس امر کو واضح کیا کہ مرحومہ کی شخصیت اور ان کے خاندان کو معاشرے میں منفرد مقام حاصل ہے۔